حافظ آباد: دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب، 40 سے زائد مکانات دریا برد

حافظ آباد+روجھان (نمائندہ نوا ئے وقت+خبرنگار)حافظ آباد کے قریب قادرآباد کے مقام پر دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،دریائے چناب میں آنے والے سیلاب کے باعث برج بہیاں کے 40سے زائد مکانات دریا برد ہو گئے جبکہ دیہاتی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حکومت کی جانب سے ان دیہاتیوں کے لئے کوئی حفاظتی انتظامات تو نہ کئے گئے لیکن ضلعی انتظامیہ نے دیہاتیوں کو گاو¿ں چھوڑنے کے نوٹس جار ی کر دیئے۔ اس وقت قادر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 120449کیوسک جبکہ اخراج 98449کیوسک ہے۔ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 118859جبکہ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاو ¿59689ہے۔ دریائے چناب میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث برج بہیاں کے 40سے زائد مکانات دریا برد ہو گئے جبکہ دھان، مکئی، باجرہ اور کماد کی تیار فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے وہ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں افسران آتے ہیں لیکن نہ ہی انہیں کوئی متبادل جگہ دی گئی ہے اور نہ ہی مالی امداد۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم کے دوران حافظ آبا دمیں جلسہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا برج بہیاں گاو¿ں کے گرد حفاظتی بند تعمیر کیا جائے گا لیکن ابھی تک کوئی حفاظتی بند تعمیر نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...