لاہور (پ ر) عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ انسٹی ٹیوٹ فار دی بلائینڈ کے تمام طلباءنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں سو فیصد کامیابی حاصل کی عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ انسٹی ٹیوٹ فار دی بلائنڈ مک کا واحد ادارہ ہے۔ جہاں ذریعہ تعلیم انگریزی ہے اور تمام بچے 2000ءسے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ میٹرک کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات میں محمد شہریار شبیر نے 804 نمبر، حمزہ عاصم نے 783، محمد رمیض خان نے 773، احسن افتخار نے 767، محمد اسد خالد نے 756، فیصل یونس نے 751 اور محمد ذیشان اصغر نے 720 نمبر حاصل کئے۔