لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل 2013ءمیں یونین کونسل کو زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے۔ 2001ءکے بلدیاتی نظام میں ادارے اتنی استعداد نہیں رکھتے جتنی ان پر ذمہ داریاں ڈال دی گئیں اور 9 سال بعد پتہ چلا کہ ان اداروں میں کرپشن کے انبار لگائے گئے، نچلی سطح پر عہدوں کے لئے غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ عوام فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والوں کو چن سکیں، جبکہ اوپری سطح پر انتخابات جماعتی ہونے چاہئیں، پنچائتی نظام کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عدالتوں اور تھانوں میں نہ جانا پڑے۔
بلدیاتی بل 2013ءمیں یونین کونسل کو زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے: حنا پرویز بٹ
Aug 01, 2013