لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے آفس کارڈ کے بغیر دفاتر میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ذرائع کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبائی سرکاری اداروں کے سربراہوں، انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز، خود مختار اداروں کے ذمہ داروں کے نام جاری، مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین قواعد کے تحت اپنے اپنے عہدوں کے حامل دفتری شناختی کارڈز اپنے سینوں کے بائیں جانب آویزاں کر کے دفتر آئیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالات سابقہ نہج پر چلے گئے جو کسی طور پر بھی سرکاری دفاتر اور ملازمین کی سکیورٹی کیلئے بہتر نہیں ہیں لہٰذا دفتری شناختی کارڈز کے بغیر دفتر آنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کرنا محکموں کے سربراہوں بالخصوص ایڈمنسٹریشن کے اپنے مفاد میں ہے۔
پنجاب میں سرکاری ملازمین کے آفس کارڈ کے بغیر داخلے پر پابندی
Aug 01, 2013