جمہوریت کیلئے قربانیاں پیپلز پارٹی نہیں بھٹو خاندان نے دیں: ممتاز بھٹو

کراچی (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ممتاز خاں بھٹو نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں، قربانیاں تو بھٹو خاندان نے دی ہیں پیپلز پارٹی کا نام لےنے والوں نے تو صرف بھٹو کا نام استعمال کرکے لوٹ مار کی ہے اور نالائق حکمرانی کرکے ملک کو تباہ کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ قوم نے انہیں مسترد کردیا ہے اس لئے یہ بڑے پولیس پہرے کے سوا گھروں سے نہیں نکل پاتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ بغیر صدار ت زرداری سندھ اور پنجاب میں کیسے دورے کرتے ہےں؟ انہوں نے مزید کہا کہ 1988ءسے لے کر پیپلز پارٹی تین بار اقتدار میں آئی جبکہ دو بار رشوت خوری کی وجہ سے پےپلز پارٹی کی حکومت ختم کی گئی اور تیسری بار رشوت خوری اور نالائقی کی وجہ سے عوام نے پیپلز پارٹی والوں کو مسترد کرتے ہوئے مکمل طور پر سیاسی میدان سے ہٹا دیا ہے جس پر اب بڑا سوال یہ ابھرتا ہے کہ کیا اب ان کو عوامی خزانے کی لوٹ مار اور قوم سے دھوکہ ہضم ہو جائے گا؟ کسی بھی حکمران کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ پےپلز پارٹی کی عوام سے کی گئی غداری بخش دے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اولین فرض بنتا ہے کہ لٹیروں کا کڑا احتساب کرکے لوٹی ہوئی دولت واپس کروائے نہ کہ انہیں تحفظ دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...