کراچی سٹاک مارکیٹ مندی کے بادل چھٹ گئے‘ 23300 کی نفسیاتی حد بحال‘ سرمایہ کاری میں 20 ارب سے زائد اضافہ

کراچی سٹاک مارکیٹ مندی کے بادل چھٹ گئے‘ 23300 کی نفسیاتی حد بحال‘ سرمایہ کاری میں 20 ارب سے زائد اضافہ

Aug 01, 2013

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو اتار چڑھاو¿ کے بعدمحدود پیمانے پر تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس کی 23300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 20ارب15کروڑروپے سے زائد کا اضافہ کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 27.97پوائنٹس اضافے سے 23312.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 160 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ 172کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 22کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 20ارب15کروڑ 59لاکھ 28ہزار523 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 57کھرب11ارب 72کروڑ 41لاکھ 15 ہزار 562 روپے ہوگئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر105کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 18کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔31کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ56کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 5.81پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5042.20پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل 20لاکھ 18ہزار 200حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز 28لاکھ99ہزار200حصص کا لین دین ہوا تھا۔

مزیدخبریں