لاہور (پ ر) حکومت عوام کو رہائشی سہولتیں امداد باہمی کے ذریعے پہنچانے کو ترجیح دے۔ صوبائی وزیر تنویر اسلم اور ڈی جی ایل ڈی اے کا بیان عام رہائشیوں اور متوسط طبقے کے لئے خوش آئند ہے جس کے تحت سرکاری زمینوں پر ترک کمپنی کے ذریعے کلونیاں اور مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایم اے فاروقی چیئر مین سٹینڈگ کمیٹی برائے کواپریٹو اینڈ ہاﺅسنگ ایف پی سی سی آئی، ایل سی سی آئی نے ایک بیان میں کیا۔