لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال 2013-14 میں یکم جولائی سے 19جولائی کے دوران اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے سٹیٹ بنک سے 8ارب 9کروڑ 80لاکھ روپے کا اوور ڈرافٹ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال اتنی مدت کے دوران حاصل کئے جانے والے دو ارب ایک کروڑ دس لاکھ روپے کے اوور ڈرافٹ کے مقابلے میں 6ارب 8کروڑ 70لاکھ روپے زائد ہے محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ پنجاب کی سٹیٹ بنک سے اوور ڈرافٹ حاصل کرنے کی حد 37.2ارب روپے ہے اور 8.98ارب روپے کا اوور ڈرافٹ حد کے اندر این ایف سی کے تحت جب پنجاب کو قابل تقسیم محاصل کا حصہ ملے گا تو اس میں سے سٹیٹ بنک کو ادائیگی کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی مالی پوزیشن مضبوط ہے اور اخراجات دستیاب وسائل کے مقابلے میں کم کئے جا رہے ہیں۔
پنجاب حکومت کا یکم سے 18 جولائی تک سٹیٹ بنک سے 8 ارب سے زائد کا اوور ڈرافٹ
پنجاب حکومت کا یکم سے 18 جولائی تک سٹیٹ بنک سے 8 ارب سے زائد کا اوور ڈرافٹ
Aug 01, 2013