دالوں کی درآمد پر 32کروڑ 70لاکھ ڈالر خرچ

دالوں کی درآمد پر 32کروڑ 70لاکھ ڈالر خرچ

کراچی (سٹاف رپورٹر)زرعی ملک پاکستان نے دالوں کی درآمد پر بتیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر خرچ کر دیئے، مالی سال دوہزار گیارہ بارہ کے دوران تینتالیس کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر مالیت کی دالیں درآمد کی گئی تھیں، جن میں گذشتہ مالی سال چوبیس فیصد کمی ہوئی، اور درآمدی مالیت دس کروڑ ڈالر کمی سے بتیس کروڑ اڑسٹھ لاکھ ڈالر پر آگئی، کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید کا کہنا ہے کہ گذشتہ مالی سال دالوں کی پیداوار میں تین لاکھ ٹن اضافے کے باعث درآمد اور قیمتوں میں کمی ہوئی، ادھر ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مالی سال دوہزار بارہ تیرہ کے دوران سینتالیس لاکھ تیس ہزار اننچاس میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئیں، صرف جون میں دالوں کی درآمد پر دو کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر خرچ کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...