اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو گروپ کے گریڈ 18 سے 20 تک کے 49 افسروں کو تبدیل کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وشنو راجا کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل I کراچی‘ گریڈ 20 کے افسر وقار احمد کو کمشنر ان لینڈ ریونیو زون III آر ٹی او اسلام آباد‘ شیراز مرزا کو ڈائریکٹر ٹریننگ لاہور‘ گریڈ 20 کے افسر سلیم رضا آصف کو کمشنر آر ٹی او ملتان‘ گریڈ 20 کے مرزا ندیم منور بیگ کو کمشنر زون IV آر ٹی او لاہور‘ ایس اشرف احمد علی کو کمشنر اپیل II لاہور‘ حبیب اللہ خان کو کمشنر ایل ٹی یو کراچی‘ گریڈ 20 کے ڈاکٹر افضل محمد ابدیجو کو کمشنر آر ٹی او کراچی‘ شہربانو کو ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ اسلام آبادتعینات کر دیا گیا۔
ان لینڈ ریونیو‘ گریڈ 18 سے 20 تک کے 49 افسروں کا تبادلہً
ان لینڈ ریونیو‘ گریڈ 18 سے 20 تک کے 49 افسروں کا تبادلہً
Aug 01, 2013