لاہور (کامرس رپورٹر )مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے معروف صنعتکار چیئر مین چوہدری عبدالغفار کی جانب سے اتحاد گروپ لوہا مارکیٹ کے مصری شاہ کے نامزدصدر چوہدری عامر صدیق کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،باﺅ اختر علی،اس کے علاوہ لوہا مارکیٹ کے تاجروںنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جن میں قابل ذکر چوہدری محمد بشیر کمبوہ،اسلم رضا بٹ،چوہدری غفار،انعام الحق بٹ،چوہدری ذوالفقار، حاجی محمد جمیل،شیخ محمد اقبال، صدیا ں بٹ، جان محمد، حاجی اعجاز احمد، اعظم خان، باﺅ عارف، خواجہ اعجاز رسول شامل ہیں۔چوہدری عامر صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں اخوت،بھائی چارہ،ایثار اور قربانی کا پیغا م دیتا ہے۔