پہلی سہ ماہی کے اختتام پر برانچ لیس بنکاری میں 14 فیصد اضافہ

پہلی سہ ماہی کے اختتام پر برانچ لیس بنکاری میں 14 فیصد اضافہ

کراچی(سٹاف رپورٹر)سال 2013ء(جنوری تا مارچ 2013ئ) کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک ملک میں برانچ لیس بینکاری میں 14 فیصد نمو ہوئی اور سہ ماہی کے آخر تک برانچ لیس بینکاری اکاﺅنٹس کی تعداد بڑھ کر 2.4 ملین تک پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کے برانچ لیس بینکاری کے تازہ ترین نیوز لیٹر کے مطابق برانچ لیس بینکاری کے ڈپازٹس میں 32 فیصد نمو ہوئی اور یہ بڑھ کر 1.4 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس نمو کا اہم سبب لیول ’0‘ اور لیول ’3‘ کے اکاﺅنٹس ہیں جن میں بالترتیب 33 فیصد اور 56 فیصد اضافہ ہوا۔ سہ ماہی کے دوران پروسیس ہونے والی ٹرانزیکشنز کا مجموعی حجم 16 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 41.1 ملین ہو گیا اور اس کی مالیت 13 فیصد اضافے کے ساتھ 171 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ ٹرانزیکشنز میں اس نمو کا اہم سبب برانچ لیس بینکاری کے ابتدائی فریق (ایزی پیسہ اور اومنی) ہیں۔ ٹرانزیکشن کا اوسط سائز 4,150 روپے رہا جبکہ روزمرہ ٹرانزیکشنز کی اوسط تعداد 392,433 سے بڑھ کر 457,000 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...