لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 9495لاٹ کے سودے 2ارب 39کروڑ 17لاکھ 56ہزار ایک سو 53روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، پام آئل کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور چاندی، سونا، چاول، کپاس، گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چینی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 103.28 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 19.882ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1331.2ڈالر، 10گرام سونے کی قیمت 44050روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 52904 روپے، 100کلو چاول اری 6کی قیمت 3814 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4326 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 46.45 روپے، ایک پاﺅنڈ کپاس کی قیمت 85.41 سینٹ اور 100کلو گندم کی قیمت 3543 روپے بند ہوئی۔
مرکنٹائل ایکسچینج میں 2ارب 39کروڑ سے زائد کا کاروبار
مرکنٹائل ایکسچینج میں 2ارب 39کروڑ سے زائد کا کاروبار
Aug 01, 2013