’’ماہ آزادی‘‘ مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام آج مزار اقبالؒ پر دعائیہ تقریب ہوگی

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے زیراہتمام ’’ماہ آزادی‘‘ کی تقریبات کے سلسلے میں آج جمعہ کو صبح 9 بجے مزار اقبالؒ پر دعائیہ تقریب منعقد ہوگی جس میں مسلم لیگ ن کے عہدیدار، وفاقی و صوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی سمیت کارکن بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی ہدایت پر خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں قائم وفاقی وزراء کی خصوصی کمیٹی نے ملک بھر کیلئے ماہ آزادی کے پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔
دعائیہ تقریب ہوگی

ای پیپر دی نیشن