لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب میں فلور ملوں نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت میں رمضان کے دوران کئے جانے والے 25 روپے اضافے کا اطلاق عید کی چھٹیوں کے بعد 4 اگست (پیر ) سے ہو گا اور آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 740 روپے سے بڑھ کر 765 روپے ہو جائے گی جبکہ اسکی پرچون قیمت 760 روپے سے بڑھ کر 785 روپے ہو جائے گی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور آواز گروپ کے چیئرمین عاصم رضا احمد اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین میاں ریاض احمد نے کہا ہے کہ آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہو جانے کے پیش نظر کیا گیا ہے جس کے باعث ایک من گندم کی قیمت 1280 روپے سے بڑھ کر 1380 روپے ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ہفتے پیر سے ہو گا۔
آٹا/ مہنگا
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25 روپے اضافے کا اطلاق پیر سے ہو گا: فلور ملز ایسوسی ایشن
Aug 01, 2014