پیپلزپارٹی کو بھی انتخابات پر تحفظات ہیں‘کسی ایک پارٹی کے کہنے پر دوبارہ الیکشن کا نہیں کہہ سکتے: لطیف کھوسہ

Aug 01, 2014

اسلام آباد (آئی این پی)  پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے پیپلزپارٹی کو بھی 2013ء کے انتخابات پر تحفظات ہیں ۔ پیپلزپارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے اور کسی ایک جماعت کے کہنے پر دوبارہ انتخابات کا نہیں کہہ سکتے  اگر انتخابات شفاف نہیں ہوںگے توجمہوریت کی روح مجروح ہوگی اور الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آنے والی پارلیمنٹ مشکوک ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک ووٹنگ سسٹم اور بہترین انتخابی نظام متعارف کرایا جائے اور انتخابی اصلاحات کی جائیں۔  لانگ مارچ ، امن مارچ ، جلوسوں اور دھرنوں  سے آئین میں بہتری نہیں آسکتی اور نہ ہی قوانین بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک لاغر ادارہ تھا اور اس نے غیر شفاف انتخابات کرائے جس میں پنجاب کی بیوروکریسی نے بھرپور تبدیلیاں کیں ۔

مزیدخبریں