اسلام آباد میں دہشت گردی کا خطرہ، داخلی راستوں پر ایمبولینسز کی کڑی جانچ پڑتال

Aug 01, 2014

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایمبولینس کے ذریعے دہشتگردی کی اطلاعات کے بعد شہر کے تمام داخلی راستوں پر ایمبولینسز کی تفصیلی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ فیض آباد ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے بتایا انہیں اعلیٰ حکام کی طرف سے خصوصی حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی ایمبولینس بغیر جانچ پڑتال کے اسلام آباد میں ہر گز داخل نہ ہونے دی جائے۔ پولیس حکام کو خفیہ اطلاعات ملی ہیں دہشتگرد ایمبولینس کے ذریعے کسی بھی تجارتی مرکز، تفریحی مقام یا ہسپتال میں دہشتگردی کی واردات کر سکتے ہیں اس اطلاع پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں