نیو یارک (بی بی سی)ان دنوں امریکہ میں ایک پراسرار خاتون سرخیوں میں ہے جو کالی چادر میں لپٹی پورے ملک میں پیدل گھوم رہی ہے۔کچھ مقامی لوگ اسے بھوتنی کہتے ہیں تو کچھ اور اسے ’مسیحا‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ اس خاتون کی حقیقی شناخت کچھ بھی ہو لیکن اس نے امریکیوں کو مکمل طور پر پریشان کر رکھا ہے۔سوشل میڈیا پر عورت کو ’وومن ان بلیک‘ یعنی کالے لباس میں خاتون کہا جا رہا ہے اور اس کے کافی فالورز بن گئے ہیں۔اس کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جا سکتا ہے کہ اس سے منسلک ایک فیس بک پیج کے تقریباً ساٹھ ہزار فالورز ہو چکے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ خاتون اب تک ایک ہزار میل سے زیادہ کا راستہ طے کر چکی ہے۔
امریکہ میں ’وومن ان بلیک‘ کا چرچا
Aug 01, 2014