نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے نیشنل کرائم بیورونے کہاہے کہ گذشتہ دہائی کے دوران بھارتی دارالحکومت دہلی سے متصل ریاست ہریانہ میں دلت نامی پسماندہ ذات سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ ریپ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے نیشنل کرائم بیورو نے بتایاکہ 2002 سے 2012 کے درمیان یہ تعداد تقریباً تین گنا ہو گئی ہے۔عورتوں کے خلاف جنسی تشدد اور دباؤ کے خلاف عورتوں کی تنظیم ڈبلیو ایس ایس کی رپورٹ میں متاثرہ لڑکیوںکے والدین سے ملاقات کر کے ان معاملات کی معلومات یکجا کی گئی ہیں،رپورٹ لکھنے والوں میں سے ایک رجنی تلک نے بتایاکہ دلت لڑکیوں اور خواتین کیخلاف تشدد طویل عرصے سے ہو رہا ہے لیکن گذشتہ سالوں میں جیسے جیسے وہ سماج کے دائروں کو توڑ کر گھر سے باہر نکل رہی ہیں انھیں واپس پیچھے لیجانے کی کوششیں بھی تیز ہوئی ہیں۔
بھارتی ریاست ہریانہ میں خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ
Aug 01, 2014