کشمیر، فلسطین اور افغانستان کے مسئلے قربانیوں سے حل ہونگے: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اس وقت شدید مشکلات اور آزمائشوں سے دوچار ہے۔ امریکہ، بھارت اور اسرائیل تمام تر وسائل اور ٹیکنالوجی کے ہمراہ اسلام اور مسلمانوں پر حملہ آور ہیں اور خاص طور پر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ مسلم امہ کو چاہیے کہ وہ کفار کی سازشوں اور ان کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانے کیلئے متحد و بیدار ہو جائے، کشمیر، فلسطین اور افغانستان کے مسئلے میدانوں میں قربانیاں پیش کرنے سے حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں عیدالفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امریکی صدر اوباما نے بھی اسرائیل کو تھپکی دی کہ وہ درست کر رہا ہے۔ سلامتی کونسل اور ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی حقوق انسانی کی تنظیمیں فلسطینی مسلمانوں پر بدترین ظلم وستم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ فلسطینی مسلمان ہمارے بھائی ہیں۔ اللہ کا قرآن مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد کا حکم دیتا ہے۔ اگر آج بھی عالم اسلام اور پوری امت مسلمہ نے اپنی ذمہ داری کا احساس نہ کیا تو صرف فلسطین ہی نہیں تمام مسلمان ممالک ایک ایک کر کے اسلام دشمن طاقتوں کا ہدف بنتے چلے جائیں گے اور کوئی انہیں تحفظ فراہم نہیں کر سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...