اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزارت منصوبہ بندی اور ترقی و اصلاحات نے پاکستان کی طویل المیعاد ترقی کے لئے ویژن 2025ء کے عنوان سے جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال 11 اگست کو ویژن پاکستان 2025ء کا اعلان کریں گے۔ وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق ویژن 2025ء کے سات اہم نکات ہوں گے۔ اس ویژن کے مطابق پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کے خوابوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ قائداعظم نے 60 سال پہلے جو خواب دیکھا تھا اس کو عملی شکل ویژن 2025ء کے ذریعہ دی جائے گی۔ بانیان پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے لئے پاکستان کے مستقل کی تعمیر وترقی کا خاکہ دیا جائے گا۔