اسلام آباد (آن لائن)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے اقتصادی جائزے کیلئے مذاکرات 6 اگست کو دبئی میں ہوں گے۔مذاکرات میں عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے اپریل تا جون 2014ء کے ملکی معاشی اہداف، سٹیٹ بینک کی کارکردگی، ٹیکسوں کی وصولیاں، نجکاری کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔