افغانستان: عید سے ملنے آئے شخص کو خودکش حملہ‘ کرزئی کا کزن حشمت ہلاک

کابل (اے پی اے) افغان صوبے قندھار میں خود کش حملے سے صدر حامد کزرئی کے کزن حشمت کرزئی ہلاک ہوگئے۔ حشمت کرزئی قندھار میں اپنی رہائش گاہ سے متصل مہمان خانے میں لوگوں سے عید مل رہے تھے کہ ایک شخص نے ان سے بغل گیر ہوتے ہوئے خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں حشمت حبیب موقع پر ہی دم توڑگئے تاہم ان کے علاوہ کوئی دوسرے شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔واضح رہے کہ حشمت کرزئی موجودہ افغان صدر حامد کرزئی کے کزن ہونے کے ساتھ ساتھ گزشتہ صدارتی انتخابات کے امیدوار اشرف غنی کے بھی حامی تھے۔اطلاعات کے مطابق کسی گروپ نے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...