اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پہلے ماڈلنگ کی، پھر منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہوئی اور اب سوشل سروس کر دی۔ ایان علی نے گزشتہ روز ایدھی ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا وہ وہاں موجود بچوں سے ملیں اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے ایک گھنٹہ وہاں گزارا اور بچوں سے باتیں کیں۔ ایان علی نے کہا کہ ننھے پھولوں کے ساتھ وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا۔