اسلام آباد(اے این این)ایف آئی اے نے سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید کے خلاف جعلی لیٹر پیڈ پر غیر قانونی ادائیگی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری رشید پر بحیثیت پی آئی او2010 میں نجی کمپنی کو جعلی لیٹر پیڈ پر 11لاکھ 85ہزار روپے کی ادائیگی کا الزام ہے، نجی کمپنی نے پی او ایف کے جعلی لیٹر پیڈ کے ذریعے اشتہارات چھاپنے کا دعوی کیا تھا، جس پر ادائیگی کر دی گئی تھی۔ ایف آئی اے کی جانب سے جعلی ادائیگی کے معاملے کی اپریل 2012میں انکوائری شروع کی تھی۔ مقدمہ میں پی آئی ڈی کے7 دیگر افسران وملازمین کے نام بھی شامل ہیں۔
جعلی لیٹر پیڈپر ادائیگیاں: سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کے خلاف مقدمہ درج
Aug 01, 2015