نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کہاہے کہ بھارتی مسلمانوں میں دوری اور نفرت کے جذبات بڑھ رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں مختلف شعبہ زندگی خاص طورپر بھارتی پولیس اور عدلیہ کی طرف سے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہاہے کہ سوشل میڈیا میں پائے جانے والے رجحان سے پتہ چلتا ہے کہ 1993کے ممبئی بم حملوں کے مقدمے میں یعقوب میمن کو صرف مسلمان ہونے کی سزا دی گئی ہے ۔