لاہور (خبر نگار) ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 785 مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر 62 دکانداروں کے چالان کئے جنہیں 75,000/- روپے جرمانہ کیا گیا ۔34 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر 53 افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے 19 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔