پاکستان یورپی نیوکلیئر ریسرچ ادارے ”سرن“ کا رکن بن گیا‘ بھارتی درخواست نامنظور

Aug 01, 2015

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان یورپ کے نیوکلیئر ریسرچ کے سب سے بڑے ادارے ”سرن“ کا ممبر بن گیا ہے۔ پاکستان ”سرن“ کا ممبر بننے والا پہلا ایشیائی ملک ہے، بھارت نے کئی بار درخواست دی ہے لیکن یہ تاحال منظور نہیں ہوئی۔ ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق نیوکلیئر ریسرچ کا یہ ادارہ پاکستان کے سائنسدانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرائے گا، پاکستان ”سرن“کا ممبر بننے والا پہلا ایشیائی ملک ہے۔ ”سرن“ کا صدر دفتر جنیوا میں ہے۔
پاکستان/ سرن

مزیدخبریں