دبئی + کراچی (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سمیت مختلف افراد سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو دبئی میں کچھ دن قیام کے بعد لندن جائیں گے۔ لندن میں زرداری اور فریال تالپور پہلے ہی سے موجود ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری سے جمعہ کو بلاول ہاو¿س میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی چیئرمین کو صوبے کی سیاسی صورت حال ،کراچی میں امن و امان ،جاری ٹارگٹڈ آپریشن خصوصاً سیلابی صورت حال پر تفصیلی طور پر بریفنگ دی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے بارشوں اور سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ سندھ میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ پارٹی کے تمام وزراء،ارکان اسمبلی ،رہنما اور کارکنان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں ۔ علاوہ ازیں چودھری نوید اور فیصل آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی طارق باجوہ نے جمعرات کو بلاول ہاﺅس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی رہنماﺅں نے جوڈیشل کمشن کی رپورٹ اور اس پر مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے آنے والے ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل شیخ رفیق احمد کے بیٹے شیخ عتیق احمد کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول