ملک و قوم کی قسمت بدلنے کا وقت آ گیا‘ اختلافات بھلا کر سب متحد ہو جائیں : شہباز شریف

لاہور (خبرنگار) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی قسمت بدلنے کا وقت آگےا ہے۔ آئےں ہم سب اختلافات بھلا کرمتحد ہو جائےں، الزام تراشےاں بند کر دےں، عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائےں، محنت، امانت، دےانت اور عزم کے ساتھ ملک و قوم کی تعمےر کرےں اور اےک نےا روشن باب رقم کرےں، جس کا خواب 20کروڑ عوام دےکھ رہے ہےں اور ےہی وقت اندھےروں کو روشنےوں مےں بدلنے کا ہے، ہم سب کو اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصےرت کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اور ملک و قوم کی قسمت کو بدلنا ہے۔ وہ گزشتہ روز ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کول پاور پلانٹس کی مین پاور بلڈنگ کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازےں وزےراعلیٰ شہباز شریف نے ساہیوال میں بٹن دبا کر 1320 میگاواٹ کول پاور پلانٹس کی مین پاور بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا آغاز کےا۔ وزےراعلیٰ نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن مبارک دن ہے۔ جب ساہیوال کے مقام قادر آباد میں کول پاور پلانٹس کی مین پاور بلڈنگ کے آغاز تعمیر کا افتتاح ہو رہا ہے اور پلانٹس سے کوئلے سے 1320 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ ےہ پاور پلانٹس کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا منصوبہ ہے جس کےلئے چےن کی کمپنےوں نے سرماےہ کاری کی ہے۔ چین کی پاکستان مےں عظیم سرمایہ کاری محض سرمایہ کاری نہیں بلکہ یہ پاکستان کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے اور پاکستان کے عوام چےن کے اس احسان عظےم کو کبھی فراموش نہےں کر سکتے۔ چےن کے صدر کے دورہ پاکستان کے اڑھائی ماہ بعد ساہےوال مےں 1320مےگاواٹ کے اس منصوبے پر تےز رفتاری سے کام کا آغاز ہو چکا ہے اورپاکستان کی تارےخ مےں اےسا لمحہ کبھی دےکھنے مےں نہےں آےا کہ منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے اتنی برق رفتاری سے کام کےا جائے۔ اس بات مےں کوئی شک نہےں کہ پاکستان اور چےن کی دوستی ہمالےہ سے بلند، سمندر سے گہری، شہد سے مےٹھی اور فولاد سے زےادہ مضبوط ہے اور آج ےہ بات ساہےوال کول پراجےکٹس کے حوالے سے خود گواہی دے رہی ہے۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت توانائی کا مسئلہ بہت گھمبےر تھا۔ وزےراعظم نے چےن کے ساتھ اس مسئلے کے حل کےلئے دن رات اےک کےا اور چےن کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 43ارب ڈالر کے چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور پےکےج کا اعلان کےاگےا، جس مےں صرف 33ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کےلئے چےن کی سرماےہ کاری ہے اور اےک دھےلا بھی قرض شامل نہےں۔ ساہےوال کول پاور پراجےکٹس سی پیک کے حوالے سے بارش کا پہلا قطرہ ہے جس سے پیاسی دھرتی کو توانائی ملے گی اور ملک روشن ہوگا، بجلی کے اندھیرے دور ہوں گے، وزےراعلیٰ نے کہا کہ تو انائی کی کمی کے ساتھ اےک اور بڑا چیلنج دہشت گردی کا خاتمہ بھی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سےاسی و عسکری قیادت کے جرا¿ت مندانہ فیصلوںسے اس ناسور کو نکےل ڈالی جاچکی ہے اورپاک افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں لازوال قربانےاں دی ہےں۔ انشاءاللہ دہشت گردی کو شکست ہوگی اورتوانائی کا بحران ختم ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ چین کی جانب سے43ارب ڈالر کے اقتصادی پےکےج مےںصرف 33ارب ڈالر کے کوئلے، شمسی، ہائےڈل اوردےگر ذرائع سے توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔ سی پےک کے تحت بہاولپور مےں شمسی توانائی سے کئی سو مےگاواٹ بجلی کے کارخانوں پر تےزرفتاری سے کام جاری ہے۔ اسی طرح بلوچستان، خےبر پی کے، سندھ اور شمالی علاقہ جات مےں بھی توانائی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ چےن کی جانب سے پاکستان مےں سرماےہ کاری اےک بہت بڑا تحفہ ہے جس پر پوری پاکستانی قوم چےن کی شکرگزار ہے۔ گذشتہ برس ہونےوالے دھرنوں کا ذکر کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ برس دھرنوں کی آڑ مےں جو گھناو¿نا کھےل کھےلا گےا وہ اب تارےخ کا حصہ ہے۔ دھرنوں سے جس طرح معیشت کو تباہ کیا ہے، اس کے اثرات معیشت کو دیر تک بھگتنے پڑیں گے۔ دھرنں کی آڑ میں پاکستان کے عوام کی قسمت کےساتھ سفاک کھیل کھیلا گیا۔ ہرکام جامد ہو گےا تھا، ہمارے دوست واپس چلے گئے تھے، الزامات کی اےسی بوچھاڑ کی گئی کہ جھوٹ اور سچ کی تمےز ختم ہوگئی۔ منصوبے غےرمعمولی تعطل کا شکار ہوئے، دھرنوں کی آڑ مےں نحوست کے سائے گہرے کئے گئے۔ قوم جانتی ہے کہ دھرنوں کی سازش کی تےاری بہت پہلے شروع ہوئی تھی اوران عناصرکی لندن مےں ملاقات بھی ہوئی، پھر ان عناصر نے دسمبر تک ملک و قوم کے ساتھ وہ ظلم کےا جو کبھی بھلاےا نہےں جاسکتا۔ ےہ 9 ماہ ملک و قوم پر بجلی بن کر گرے، پاکستان کی قسمت کےساتھ سنگ دلی کےساتھ سفاک کھےل کھےلا گےا۔ قوم کی تقدےر کے ساتھ ناقابل معافی جرم کےا گےا، جسے 20کروڑ عوام کبھی معاف نہےں کرےں گے۔ دھرنوں کی وجہ سے کئی منصوبوں کا وقتی طور پر دھڑن تختہ کےاگےا۔ اےسے دلخراش واقعات ہوئے کہ دل خون کے آنسو روتا ہے، لےکن اب ماضی مےں رہنے کا کوئی فائدہ نہےں، ملک و قوم کو آگے لے جانے کےلئے نئے جذبے اور محنت سے کام کرنا ہے۔ عوام کی خدمت کےلئے سب کو اختلافات بھلا کر اےک ہونا ہے کےونکہ ےہ وقت عوام کی قسمت بدلنے کا ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ساہےوال مےں کوئلے سے بجلی پےدا کرنے کےلئے جو پلانٹس لگائے جا رہے ہےں وہ جدےد ترےن اور ماحول دوست پلانٹس ہےں اور ےہ پلانٹس ماحولےات کے معےار پر پورا اترتے ہےں۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ آج جب پاکستان مےں چےن سرماےہ کاری کر رہا ہے تو پاکستان کے وہ بڑے بڑے سرماےہ کار کہاں ہےں جنہوں نے اس ملک سے اربوں کھربوں روپے بنائے، قرضے معاف کرائے، ملک کی دولت کو لوٹا، محلات تعمےر کئے، جہاز خرےدے، ہےلی کاپٹر لئے اور آج جب پاکستان کے غرےب عوام کو ان سرماےہ کاروں کی ضرورت پڑی تو ےہ توانائی کے شعبہ مےں اےک دھےلے کی سرماےہ کاری کےلئے تےار نہےں، ےہ اس قوم کے ساتھ بہت بڑا جرم ہے اور قوم اسے کبھی بھلا نہےں پائے گی۔ پاکستانی سرمایہ کار اس وقت کہاں ہیں جب قوم کو ان کی ضرورت ہے۔ آج وہ پاکستانی سرمایہ کار غائب ہیں۔ پاکستانی سرماےہ کاروں کو اپنے عوام کےلئے آگے آنا چاہئے اور پاکستان مےں سرماےہ کاری کرنی چاہئے، توانائی کے منصوبے لگانے چاہئے اور ےہ وقت ان مالدار سرماےہ کاروںکےلئے اےک امتحان بھی ہے اور چےلنج بھی۔ کےونکہ قوم پوچھے گی کہ آپ مشکل وقت مےں کہاں غائب ہوگئے۔ بڑے بڑے سرماےہ کار سن لےں کہ اگر ان کا سرماےہ آج ملک کے کام نہ آےا اورانہوںنے اپنا قومی فرض ادا نہ کےا تو عوام اسے چھےن لےں گے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ آج چےن کے تعاون سے پاکستان مےں تعمےر و ترقی کے جس روشن باب کاآغاز ہو رہا ہے ،اسے منزل تک لے کر جائےں گے۔ مزید برآں وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس ضمن میں کابینہ کمیٹی برائے فلڈ اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرے۔ وےڈےو لنک کے ذرےعے کابےنہ کمےٹی برائے فلڈکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کی۔ شہبازشریف نے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ دنوں کے دوران موسم کی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔ وضع کردہ پالیسی کے تحت فیصلے کئے جائیں اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ جہاں اب بھی سیلاب کا خطرہ موجود ہے ان علاقوں میں لوگوں کا 100فیصد انخلا یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو امدادی سرگرمیوں کے لئے راجن پور بھجوانے کی ہدایت کی اور کہاکہ سیلاب متاثرین کو بروقت تین وقت کا کھانا ملنا چاہئے، امدادی سرگرمیوں میں کوئی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...