امریکی اخبار کے مطابق طالبان کے نئے امیر ملا محمد اختر منصور نے اپنے نئے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دشمن ہمارے خلاف ہر ہتھیار اور بعض علما سوء کو بھی استعمال کررہا ہے، ہمارے اختلافات سے دشمن خوش ہوگا اور ہم دنیا و آخرت میں رسوا ہوں گے۔ ملا اختر منصور کا کہنا تھا کہ ملا عمر کی پالیسیاں مشعل راہ ہیں، ان کی کوشش ہوگی کہ وہ ملا عمرکی طرز پر تنظیم کو چلائیں۔ طالبان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، ہم افغان عوام کا دل جیت کر کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے امن مذاکرات ترک کرنے، جہاد جاری رکھنے اور شریعت کے نفاذکیلئے کوششیں جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ ملا اختر منصور کا کہنا تھا کہ ہمیں خود کو شریعت کے مطابق ڈھاتے ہوئے امیرالمومنین کے بتائے ہوئے طریقہ کار کو اپنانا ہوگا۔