تیونسیا (اے پی پی+ اے ایف پی) تیونس کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم حبیب اسد کے خلاف عدم اعتمادکی قرارداد کی منظوری دیدی جس کے بعد اب حبیب اسد کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہوگا۔ پارلیمنٹ کے 118 ارکان نے وزیر اعظم اسد کو اقتدار سے ہٹانے جبکہ 3 ممبران نے حبیب اسد کے وزیر اعظم رہنے کے حق میں ووٹ دیا۔ وہیں 27 ممبران نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ حبیب اسد کو اب 10روز میں نئی حکومت کا انتخاب کرنا ہوگا۔