شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی/ نمائندہ نوائے وقت) سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گزشتہ رات بھکھی کے علاقہ چار چک رسالہ میں ہلاک ہونیوالے 7 دہشت گردوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچا دی گئی ہیں تاہم ابھی ان کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا۔ ان دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم دہشتگردوں سے ملنے والی موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن سے متعلق جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے جبکہ 5 فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دو گھنٹوں تک جاری رہی جبکہ فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔