لاہور(خبر نگار ) مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کی حمایت کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم و بربریت پر کوں خاموش ہیں،کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق دئے بغیرجنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔مظلوم کشمیریوں کی ہر قسم کی حمایت جاری رکھیں گے،امریکہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے علمبرداروں نے اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم کا کشمیر کے حوالے سے واضع موقف ہے ۔آزادی کشمیریوں کا حق ہے اس کے بغیر بھارت سے کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے،جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا بھارت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہونی چاہیے ۔
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیرجنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا : خواجہ عمران نذیر
Aug 01, 2016