تنقید ‘پی سی بی کا عبدالقادر کو 4 اگست کی پیشی کا نوٹس

Aug 01, 2016

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر پی سی بی نے سابق کرکٹر عبدالقادر کو تیسرا نوٹس بھجواتے ہوئے 4 اگست کو طلب کرلیا ہے جبکہ سابق سپنر کا کہنا ہے کہ بورڈ کا ملازم نہیں جو ان کے طلب کرنے پر جاوں۔ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ سابق کرکٹر عبدالقادر کو تیسری دفعہ پیش ہونے کیلئے نوٹس بھجوادیا گیا ہے اور اگر عبدالقادر4 اگست کو پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ فیصلہ سنادیا جائے گا۔ پی سی بی نے سابق کرکٹر کی پنشن بھی نہیں روکی اور اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ سابق سپنر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ کرکٹر ہوں ، کرکٹ پر میں نہیں بولوں گا تو کون بولے گا۔بورڈ چاہے تو میرے خلاف عدالت جاسکتا ہے پی سی بی کا ملازم نہیں جو ان کے طلب کرنے پر جاوں۔ بورڈ نے پہلے پنشن روکی اب انکار کررہا ہے جس کا اندازہ میری بینک سٹیٹمنٹ دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں