لاہور (سپورٹس رپورٹر) 22واں آزادی کپ فٹبال ٹورنامنٹ باٹا پور میں شروع ہو گیا۔ افتتاحی میچ شیبر شہید اور راشد منہاس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں شیبر شہید ٹیم نے ایک کے مقابلے دو گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ باٹا پور فٹبال گراونڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے زاہد نیاز اور شعیب ریاض نے ایک ایک گول کیا جبکہ راشد منہاس کی جانب سے واحد گول شاہد نیاز نے کیا۔