تبدیلی نعروں نہیں عملی کام سے آتی ہے، پرویز خٹک: بفہ پکل کو تحصیل بنانے کا اعلان

پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے بفہ پکل کو ضلع مانسہرہ کی تحصیل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ضلع مانسہرہ کیلئے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بائی پاس کی تعمیر کیلئے 5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ کالج دوراہ سے بفہ سڑک کیلئے 8 کروڑ روپے، نکوڑ پل کیلئے 12 کروڑ روپے، بالاکوٹ میں زلزلے سے متاثرہ سول ہسپتال کیلئے 57 کروڑ روپے اور پینے کے صاف پانی کیلئے 4 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل بفہ میں گرائونڈ تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وہ گذشتہ روز ضلع مانسہرہ بفہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت غریب عوام کی فلاح کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے 4 ارب روپے رکھے گئے ہیں ہیں آئندہ دسمبر تک صوبے کے تمام ہسپتالوں کو طبی سہولتوں سمیت مکمل طبی عملہ مل جائے گا، وزیراعلیٰ نے کہاکہ بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے صوبے میں جو بھی کارخانہ دار کارخانہ لگائے گا تو اس کو مارک اپ میں پانچ فیصد اور مشینری کی ترسیل میں 25 فیصد چھوٹ دی جائے گی۔ بیروزگار نوجوانوں کو باقاعد ہ صنعت کے حوالے سے ماہر صنعتکار تربیت دیں گے اور اس سال لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے روز اول سے ہی صوبے میں کرپشن کے خاتمے پر کام شروع کیا اور آج پورے صوبے میں میرٹ کے مطابق کام ہورہا ہے انہوں نے کہا صحت، تعلیم، تھانہ اور پٹوار کلچر سے رشوت اور کرپشن کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نعروں سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ عملی کام سے تبدیلی آتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...