اسلام آباد (وقائع نگار) راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کی سبسڈی کا تنازعہ حل نہ ہو سکا چیئرمین سی ڈی اے کی ہٹ دھرمی کے باعث میٹرو کی وفاق کے ذمے سبسڈی ڈیڑھ ارب روپے سے تجاوز کر گئی معاہدے پر سی ڈی اے کے دستخط نہ کرنے کے باعث معاملہ ایک سال سے تعطل کا شکار ہے معروف افضل نے مئی 2016ء میں معاہدے پر دستخط کے لئے پہلے وزیراعظم کے دستخط کرنے کی شرط عائد کر دی تھی۔ سی ڈی اے اس معاہدے پر یہ اعتراضات کر رہی ہے کہ میٹرو کا معاہدہ نمبرز آف سٹیشن کی بجائے رائیڈرز شپ کی بنیاد پر ہونی چاہئے تھے۔ جس کے تحت 59 فیصد رائیڈرز شپ راولپنڈی کی ہے تاہم پنجاب کے تیار کردہ معاہدے کے تحت اڑھائی ارب روپے کی سالانہ سبسڈی میں 1 ارب 52 کروڑ روپے وفاق پر ڈال دئیے گئے ہیں جبکہ صرف 98 کروڑ روپے پنجاب حکومت نے ادا کرنے ہیں۔
اسلام آباد‘ راولپنڈی کے درمیان میٹرو بس کی سبسڈی کا تنازع حل نہ ہو سکا
Aug 01, 2016