لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر بر اہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے ساتھ شیخ رشید بھی چلا جائے تووزیر اعظم نہیں چل سکتا ‘ مجھے نہیں لگتا نوازشر یف آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف کو توسیع دیں گے ‘ تین سال تک ملک میں وزیر خارجہ نہیں ملک کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی ‘آئندہ پانچ سال ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں ‘(ن) لیگ کسی بھی صورت بھارت کو ناراض نہیں کر ناچاہتی۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نوازشر یف کی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور اگر کوئی بھی اپوزیشن میدان میں نہیں نکلے گی تو میں ضرور سڑکوں پر نکلوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف سڑکوں پر نہ آئیں تو قوم بھی انکو معاف نہیں کر یگی اور مجھے اس بات کا یقین ہے جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی بھی اپوزیشن کیخلاف سڑکوں پر آئیں گے کیونکہ موجودہ حکمران ملک میں کسی بھی صورت احتساب نہیں چاہتے۔