کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) سینئر سیا ستدان اور مسلم لیگ کے سا بق سیکر یٹری جنر ل سید ضیا ء عبا س نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلم لیگ ن کی منا فقانہ سیا ست کھل کر سا منے آرہی ہے کر سی جاتی نظر آئی تو ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل یا د آگیا اور بھٹو خاندان پر مو روثی سیا ست کا الزام لگا نے والے آج خود ایک کے بعد ایک شریف کو لانے کی با ت کر رہے ہیں سیدضیا ء عباس نے یہ بات پیر کو اپنی رہا ئش گاہ پر چو ہدری یا سین ایڈو و کیٹ کی زیر قیادت وفد سے ملا قات میں کہی۔ انہو ں نے کہا کہ چند مخصوص اور جا نبدار حلقوں کے سوا تما م ما ہرین قانو ن نے پانا مہ کیس میں وزیر اعظم نوا ز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کو عالمی معیا ر کے مطابق قرار دیا ہے او ر فیصلے پر منفی تاثر پھیلا نے کی کو شش کھسیانی بلی کھمبا نو چے کے مترادف ہے ۔
ضیا عباس