جودھ پور(اے ایف پی) ابھی مہاجرت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا‘ پاکستان سے بھارت میں آنے والے ہندوئوں کو سرحدی کیمپوں میں رکھا گیا، ان کی حالت ابتر‘ کام کرنے کا قانونی حق بھی حاصل نہیں۔ بھارتی حکام انہیں شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہزاروں خاندان کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ سینکڑوں افراد غیرقانونی طورپر پتھر کھودنے کا کام کرتے ہیں۔ 81سالہ جوگداس نے میڈیا کو بتایا گھر ہے نہ روزگار‘ پیسے اور خوراک بھی نہیں۔ جب کسان تھے تو پاکستان میںصورتحال بہتر تھی‘ وہ جودھ پور کے نواح میں ایک کیمپ میں رہتے ہیں۔
’’روزگار نہ گھر‘‘ پاکستان سے بھارت جانے والے ہندو خاندان مشکلات کا شکار
Aug 01, 2017