سندھ اسمبلی: معذوروں کیلئے سرکاری ملازمتوں کا کوٹہ 2 سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کا بل منظور

کراچی (ایجنسیاں) وفاقی حکومت نے تھرکول فیلڈ تک پانی پہنچانے کے لیے 12.742 ارب روپے کی لاگت سے واٹر چینل کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات سندھ کے سینئر وزیر خوراک و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ توانائی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ترقیاتی سکیم قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ( ایکنک ) نے منظور کر لی ہے۔ کھوڑو نے بتایا کہ ضلع دادو میں بھٹ آئل اینڈ گیس فیلڈ کا تنازع حل ہو گیا ہے۔ کچھ لوگوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ زمین ان کی ہے۔ علاوہ ازیں ایوان نے ایک ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا، جس کے تحت سرکاری ملازمتوں، معذور افراد کاکوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ سندھ کابینہ نے یکم اکتوبر 2016ء کو یہ فیصلہ کیا تھا کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ، تحریک انصاف، مسلم لیگ (فنکشنل) مسلم لیگ (ن) نے بھی اس بل کی حمایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...