وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان پر غداری کا مقدمہ، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سیکرٹری سپریم کورٹ بار

لاہور(وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار نے کشمیر کے الحاق اور عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے اور توہین عدالت کی کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان اپنی آزادی کے دن سے ہی کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کررہا ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کی کشمیر کے الحاق اور عدلیہ مخالف تقاریر غداری اور توہین عدالت ہے لہٰذا سپریم کورٹ اس کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرے۔ خواجہ رفیق کے خلاف بھی توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے۔ سپریم کورٹ بار کا اجلاس 3 اگست کو طلب کرلیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...