ایل این جی سکینڈل، شیخ رشید آج شاہد خاقان کے خلاف الیکشن کمشن میں ریفرنس دائر کریںگے

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے وزارت عظمٰی کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک سو ارب روپے سے زائد کے ایل این جی سکینڈل سے متعلق ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے مسترد کئے جانے کے باوجود الیکشن کمشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے نواز شریف، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، اسحق ڈار کو فوری گرفتار کرکے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی درآمد کا سکینڈل ایک میگا کرپشن ہے۔ اس معاملے میں پاکستان کا 16ارب ڈالر سالانہ ملوث ہے معاہدے میں ایل این جی کی قیمت کے تعین کے حوالے سے معاملات شفاف نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...