اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں سعودی عرب کے سابق ناظم الامور جاسم الخالدی قائم مقام سفیر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ شام ایک سفارتی تقریب میں جاسم الخالدی نے ’’نوائے وقت‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند ہفتوں کے لئے پاکستان آئے ہیں۔ قائم مقام سفیر مسٹر مروان مرداد کو واپس سعودی عرب بلا لیا گیا ہے۔ پاکستان میں مستقل سفیر اگلے ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے۔
جاسم الخالدی قائم مقام سعودی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دینگے
Aug 01, 2017