اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان نے شمالی کوریا کی طرف سے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل کے تازہ تجربہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ایسے اقدامات کرنے سے اجتناب کیا جائے جن سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ پیر کے روز ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹھائیس جولائی کو کئے کیا گیا یہ تجربہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی اور خطہ میں امن و سلامتی کیلئے نقصان دہ ہے۔ ہم شمالی کوریا پر زور دیتے رہیں گے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے منافی اقدامات سے باز رہے تا کہ خطہ میں مزید کشیدگی نہ پیدا ہو۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملہ کے تمام فریق باہم مذاکرات کریں تا کہ جزیرہ نماء کوریا میں پائیدار امن قائم ہو سکے ۔