چپڑاسی کی وزا رت عظمیٰ کیلئے نامزدگی‘ عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں‘ کرمانی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے چپڑاسی کو وزیراعظم کیلئے نامزد کر دیا  ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ شیخ رشید کو چپڑاسی رکھنا بھی پسند نہیں کرتے، عمران خان کو چھپنے اور بھاگنے نہیں دیں گے، کیس کا فیصلہ آتے ہی عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی سیاست میں بدتہذیبی اور گالم گلوچ کاکلچرمتعارف کرایا ہے، عمران خان کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے کاغذات جعلی ہیں۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ہم نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا ہے، عدالت کے فیصلے کے بعد نواز شریف مری پہنچے تو عوام کے جم غفیر نے ان کا استقبال کیا، فیصلہ آنے سے قبل پیش گوئی کرنے والے ناکام ہوئے، پارٹی تحفظات کے باوجود عدالت کے فیصلے سر سرتسلیم خم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ایک عدالت عوام کی بھی ہے، نواز شریف عوام کی عدالت سے سروخرو ہوں گے، عمران خان کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات جعلی اور فراڈ ہیں، پٹیشن میں کی گئی استدعا کے مطابق فیصلہ نہیں آیا، عمران خان نے ملکی سیاست میں بدتہذیبی اور گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرایا ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ قوم عمران خان سے بدتہذیبی کا حساب لے گی، نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا، عمران خان کے جلسے میوزیکل نائیٹ ہوتے ہیں، عمران خان جیسا شخص راہزن تو ہو سکتا ہے لیکن رہبر نہیں بن سکتا، قوم عمران خان سے پوچھتی ہے کہ آف شور کمپنی کیوں چھپائی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...