زرداری پاکستان کے نیلسن منڈیلا، عمران اپنی منائیں 62-63 انکی طرف آرہا ہے: ترجمان بلاول ہاؤس

کراچی(آن لائن)ترجمان بلاول ہا ئوس آصف زرداری پاکستان کے نیلسن منڈیلا ہیں اور انہیں کٹھ پتلی کی کوئی پرواہ نہیں ۔ترجمان بلاول ہائوس بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا نے عمران خان کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف بیان پر رد عمل میں کیا ہے کہ عمران خان شتر مرغ کی طرح آنکھیں بند کر رہے ہیں، جس احتساب کا سامنا آصف علی زرداری نے کیا موجودہ سیاسی دور میں اس کی مثال نہیں ملتی، آصف زرداری ساڑھے 11 سال جیل کاٹ کر انہی عدالتوں سے بری ہو چکے ، آصف زرداری کی زبان کاٹی گئی اور ان پر سخت تشدد کیا گیا لیکن کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا،بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے کہ نواز شریف کے بعد عمران کی باری ہے، اگلی باری آصف زرداری کی ضرور ہے لیکن حکومت کرنے کی، عمران خان اپنی خیر منائے کیوں کہ 62 اور 63 اب ان کی طرف آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بدحواسی میں بیان دینا بند کریں، عمران خان یہ تاثر دینا چھوڑ دیں کہ ملک کے سب ادارے ان کی مٹھی میں بند ہیں، عمران خان کچھ عرصے میں میاں اظہر بننے جا رہے ہیں اور اڈیالہ جیل ان کا انتظار کر رہی ہے۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان جمہور اور جمہوریت دونوں کی سمجھ نہیں رکھتے اور ان کی حیثیت ایک ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں ۔ عمران خان دوسروں کی باری چھوڑیں کیونکہ عمران خان اخلاقی اور سیاسی طور پر جلد نااہل ہوں گے۔دوسری طرف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لئے شیخ رشید کا نام دینے پر عمران خان نے جلد بازی کی تاہم عمران خان کے بیانات سے اپوزیشن اتحاد خطرے میں پڑسکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے چیرمین تحریک انصاف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کا اپنا ظرف ہوتا ہے، عمران خان سوچتے ہیں کہ مسلم لیگ(ن)سے اکیلے مقابلہ کر سکتے ہیں تو انھیں سوچ تبدیل کرنی ہوگی۔اگرعمران خان ایسی باتیں کرناشروع کرینگے تو بہت سی خطرناک باتیں نکلیں گی، تحریک انصاف کو چاہیے کہ عمران کو سمجھائیں کہ سیاست کیا ہوتی ہے، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزارت عظمی کے لئے متحدہ اپوزیشن اپنے امیدوار کا اعلان ابھی نہیں کیا،قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عمران خان جس کو کامیابی سمجھ رہے ہیں اس میں 70 فیصد پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے اور اگر عدالت میں جانے کا ہی کریڈٹ دینا ہے تو سراج الحق کو دیں جو سب سے پہلے عدالت گئے۔
پیپلز پارٹی

ای پیپر دی نیشن