لاہور(صباح نیوز)وزیراعلی ٰپنجاب شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف گھناؤنی سازش کی ہے،عوام ان کی منفی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔لاہور سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے اس سیاستدان کو ہر الیکشن میں شکست ہوئی،جھوٹ بولنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے یہ سیاستدان قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، کیونکہ باشعور عوام جھوٹ کے ماہر سیاستدان کی منفی سوچ اور انتشار پر مبنی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔نیا پاکستان بنانے کے دعویدار یہ عناصر پرانے پاکستان کو بھی بگاڑ رہے ہیں،عوام کی خدمت سے عاری یہ سیاستدان دشنام طرازی اور جھوٹ کے ذریعے سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ نامزد مستقل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاست دیانت اور ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کا نام ہے۔
شہباز شریف