نئی دہلی(صباح نیوز+بی بی سی)سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کے مجسمہ کے قریب تراشیدہ گیتا کی تصویر پر ایک تنازعہ پیدا ہوا لیکن ان کے افراد خاندان نے وہاں قرآن مجید اور انجیل کی نقل رکھتے ہوئے اس تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کے رشتہ داروں شیخ داود اور سلیم نے کہا کہ بعض افراد نے غیر ضروری تنازعہ چھیڑ دیا ہے۔ڈی آر ڈی او کے افسروں نے یادگار کی تعمیر کیلئے انتھک کام کیا اور مجسمہ کے قریب گیتا کی تصویر کو کسی بد نیتی سے نہیں تراشا گیا تھا۔